28 اگست 2011 - 19:30

شام نے ، اس ملک ميں بد امني پر عرب ليگ کي جانب سے بيان جاري کئے جانے پر اعتراض کيا ہے -

ابنا: عرب ليگ کا ہنگامي اجلاس قاہرہ ميں اتوار کي رات منعقد ہوا جس دوران شام اور ليبيا کے بحرانوں کا جائزہ ليا گيا -

اجلاس کے بعد جاري ہونے والے ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ پروگرام کے مطابق عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي شام کا دورہ کرکے ، رکن ملکوں کي جانب سے پيش کي گئ راہ حل سے شامي حکام کو باخبر کريں گے -

بيان ميں مظاہرين کے خلاف تشدد کو لا حاصل کہا گيا اور مبينہ خونريزي کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا گيا - عرب ليگ ميں شام کے نمائندے نے اس بيان پر اعتراض کيا ہے -

عرب ليگ کے بيان ميں شام ميں سيکوريٹي فورسس کے اہل کاروں کے قتل کي جانب کوئي اشارہ نہيں کيا گيا ہے. .............

/169